سکیورٹی خدشات، کال ڈیٹا ریکارڈ کیلئے ایس او پیز بنانیکی ہدایت

سکیورٹی خدشات، کال ڈیٹا ریکارڈ کیلئے ایس او پیز بنانیکی ہدایت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پولیس ،حساس ا ور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کال ڈیٹا ریکارڈ کے حصول کیلئے ایس او پیز بنانے کی ہدایت کر دی۔ پی ٹی اے نے کال ڈیٹا ریکارڈ غلط استعمال ہونے کاخدشہ اور تحفظات کااظہار کیاہے ۔

پی ٹی اے کے مطابق کال ڈیٹا ریکارڈکے حصول کیلئے روزانہ 5ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہورہی ہیں، پولیس ،حساس وقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سی ڈی آر کے حصول کاغلط استعمال ہونے کا خدشہ ہے ، اطلاعات ہیں کہ سی ڈی آر چھ ہزار روپے تک فروخت کیا جا رہا جس سے صارفین کی سکیورٹی کے خدشات پیدا ہو رہے ۔ پی ٹی اے نے پولیس ، حساس اور قانون نافذکرنے والے اداروں سے کہا سی ڈی آر کے حصول کیلئے ایس او پیز بنائے جائیں، متعلقہ ادارے کمیٹی بنائیں، اس کا سربراہ گریڈ 20سطح کا افسرمقرر کیاجائے جس کی منظوری سے سی ڈی آر کے حصول کیلئے درخواستیں بھجوائی جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں