جعلی معلومات پھیلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا:عظمیٰ بخاری

جعلی معلومات پھیلانے والوں  کیخلاف سخت ایکشن ہوگا:عظمیٰ بخاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے نجی کالج معاملے میں جعلی معلومات پھیلائیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

 تحریک انصاف کے ایسے پروپیگنڈے کا مریم نواز اور میں خود متعدد بار شکار ہو چکے ہیں۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے آفیشل پیج سے طلبا کو اشتعال کی ترغیب دی گئی،انصاف سٹوڈنٹ ونگ کے لوگ مار دھاڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پائے گئے ،جن کی ویڈیوز بھی موجود ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں