تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات کی تحقیقات ،آئی جی طلب

تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات کی تحقیقات ،آئی جی طلب

لاہور(عدالتی رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے لاہور کے تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات سے متعلق اعلیٰ سطح تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر آج آئی جی پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی رجسٹرار کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

آئی جی پنجاب، پنجاب یونیورسٹی میں خودکشی کے حوالے سے بھی رپورٹ کریں۔رانا سکندر ایڈووکیٹ کی درخواست پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ نجی کالج واقعہ کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائیں، اس بچی کی زندگی تباہ کر دی، چاہے اس کے ساتھ واقعہ ہوا ہے یا نہیں،آئی جی پنجاب عدالت کو بتائیں کہ ایسی ویڈیوز اور تصاویر پھیلنے کے بعد پولیس نے ایکشن کیوں نہیں لیا ؟، اینٹی ریپ ایکٹ تو متاثرہ بچی کا نام پبلش کرنے کی اجازت نہیں دیتا، کیا آئی جی پنجاب اتنا بے خبر تھا اس نے تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونی دیں۔عدالت نے حکم دیاکہ ہمیں پنجاب یونیورسٹی واقعہ کا ہاتھ سے لکھا ہوا روزنامچہ چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں