سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر ہمایوں مری انتقال کر گئے

سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان  میر ہمایوں مری انتقال کر گئے

کوئٹہ (دنیا نیوز)سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر ہمایوں مری انتقال کر گئے ۔

میر ہمایوں مری کے بیٹے احمد مری کے مطابق میر ہمایوں مری کی تدفین آج شام کی جائے گی۔یاد رہے کہ میر ہمایوں مری 7 اگست 1990ء سے 17نومبر   1990ء تک نگران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان رہے ، میر ہمایوں مری 21 مارچ 1997ء سے 12 اکتوبر 1999ء تک ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی رہ چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں