آئینی ترمیم: 7حکومتی ارکان ووٹ نہیں دیں گے :بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

 آئینی ترمیم: 7حکومتی ارکان ووٹ  نہیں دیں گے :بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے حکومتی بینچز سے 7 ممبران ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے ۔

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کے ووٹ صرف ان کی کتابوں میں پورے ہیں،حکومت نے نہ اپنے ممبران سے پوچھا نہ ڈر کے مارے جواب دیا ، میرے پاس باوثوق اور قابل اعتماد سورس سے خبر آئی ہے کہ 7 ممبر ووٹ نہیں دیں گے ۔حکومتی ممبران نے کہا کہ ہم نااہل ہو بھی جائیں لیکن ووٹ نہیں دیں گے ، شاید بلاول کو بھی علم ہو کہ ان کے اپنے ممبران ووٹ نہیں دے رہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں