اختر مینگل کا آج پاکستان پہنچنے کا فیصلہ

اختر مینگل کا آج  پاکستان پہنچنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چھبیسویں مجوزہ آئینی ترمیم کے معاملے پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)کے سربراہ اختر مینگل نے فوری طور پر وطن واپس پہنچنے کا فیصلہ کرلیا۔

قائم مقام صدر بلوچستان نیشنل پارٹی ساجد ترین نے کہا سردار اختر مینگل آج پاکستان پہنچیں گے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روزساجد ترین اور اختر مینگل نے دعویٰ کیا تھا کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر ان کی جماعت کے اراکین اسمبلی پر دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔ساجد ترین نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں سردار اخترمینگل کے فلیٹ پر اسلام آباد پولیس نے چھاپہ بھی مارا ہے ۔انہوں نے پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے ان کی جماعت کو ڈرایا نہیں جاسکتا ، عدالتی پیکیج کی ووٹنگ پر ان کی پارٹی کے سینیٹرز دباؤ میں نہیں آئیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں