نرسنگ کالج پرنسپل کاناروا رویہ ، طالبہ کااقدام خودکشی
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )گنگارام ہسپتال نرسنگ کالج کی پرنسپل کے غیر اخلاقی رویہ پر طالبہ کااقدام خودکشی ،چھری سے اپنی نس کاٹ لی۔طالبہ ایمان فاطمہ کو فوری گنگارام ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کر کے طبی امداد دی گئی ،حالت خطرے سے باہر ہونے پر اسے ہاسٹل منتقل کردیا گیا ۔
ایمان فاطمہ کے والدین اور بہن مسکان گیلانی نے دنیا سے گفتگو میں الزام عائد کرتے کہا نرسنگ کالج میں غیر قانونی طریقہ سے فنڈلئے جاتے ہیں، نرسنگ طالبات نے میس کے معاملات اور غیر اخلاقی رویہ کیخلاف احتجاج کیا تھا،میری بہن نے چھٹی مانگی تو پرنسپل نے غیر اخلاقی الزامات لگائے ، اسے ذہنی ٹارچر کیا جاتا ہے ،ہمیں بہن سے ہاسٹل ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے ہم نے پرنسپل کیخلاف متعلقہ تھانے میں درخواست دے دی ہے جبکہ ڈی جی نرسنگ پنجاب طاہرہ صغیر کا کہنا ہے کہ طالبات کی پرنسپل کیخلاف درخواست پہلے سے ہی موجود ہے ۔سوموار کو سیکرٹری ہیلتھ کے پاس سماعت ہوگی۔