پی ٹی آئی قیادت کو عمران سے گالم گلو چ سننا پڑی :فیصل واوڈا

پی ٹی آئی قیادت کو عمران سے گالم گلو چ سننا پڑی :فیصل واوڈا

اسلام آ باد (آئی این پی ، اے پی پی ، مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے ترمیم آخری نہیں، ترمیم پر ترمیم ہوتی رہے گی، پی ٹی آئی قیادت کو عمران خان سے جو گالم گلوچ سننا پڑی وہ تاریخ کا حصہ ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو یہاں تک پہنچانے والوں کی نشاندہی کرتا رہا ہوں، تحریک انصاف نے ترمیم کا نہیں، شقوں کا ساتھ دیا۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا خطرات رہتے ہیں، خطرات سے کھیلنا کھلاڑی کا کام ہوتا ہے ۔ انہوں نے دعوی ٰکیا کہ پاکستان تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے جس کی قیادت ایک زیرک سیاست دان کرے گا۔انہوں نے پی ٹی آئی والوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایک شعر پڑھا کہ "بن تیرے صنم مر مٹیں گے ہم، آنا ہی پڑے گا سجنا دل کی لگی"۔ فیصل واوڈا نے کہا میں نے پہلے ہی کہا تھا ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی۔ پی ٹی آئی کے بکا ئوبھگوڑے پھر سے بائیکاٹ کر کے بھاگ گئے ہیں۔ یہ سب پلان کا حصہ تھا، قوم کو پتہ ہونا چاہیے ۔ اگر اپوزیشن تھی تو کم از کم اس ترمیم کیخلاف ہی ووٹ دے دیتی۔ قومی اسمبلی گیلری میں صحافی نے سینیٹر فیصل واوڈا سے سوال کیا کہ کیا قومی اسمبلی سے بھی آئینی ترمیمی منظور ہوجائے گی؟ اس سوال کے جواب میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا بھائی ابھی تو ڈگی کھولے بغیر ہی منظور ہوگئی ہے۔

ابھی تو ڈگی میں بھی اتنے سارے رہتے ہیں، ان کو بھی آزاد کرنا ہے ۔اتوار کو انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایکس پر لکھا کہ آج ہم ترمیم کے بعد کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے ۔ دریں اثنا سینیٹر فیصل واوڈا نے دعوی ٰکیا کہ پاکستان تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے جس کی قیادت ایک زیرک سیاست دان کرے گا۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آج کی سب سے بڑی خبر، پلان کے تحت پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا ہے ۔انہوں نے پی ٹی آئی والوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایک شعر پڑھا کہ "بن تیرے صنم مر مٹیں گے ہم، آنا ہی پڑے گا سجنا دل کی لگی"۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی۔ پی ٹی آئی کے بکا ئوبھگوڑے پھر سے بائیکاٹ کر کے بھاگ گئے ہیں۔ یہ سب پلان کا حصہ تھا، قوم کو پتہ ہونا چاہیے ۔ اگر اپوزیشن تھی تو کم از کم اس ترمیم کیخلاف ہی ووٹ دے دیتی۔اتوار کو انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایکس پر لکھا کہ آج ہم ترمیم کے بعد کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں