فیصلہ پسند نہ آیا تو ڈگری جعلی

 فیصلہ پسند نہ آیا تو ڈگری جعلی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاکہ سب سے پہلے تو میری درخواست یہ ہے کہ نئے چیف جسٹس اپنی ڈگری چیک کر لیں۔

یہ نہ ہو کہ بعد میں کوئی فیصلہ پسند نہ آئے تو ڈگری جعلی ہو جائے ،آپ کو پتہ ہے 20 ، 25 ،25 سال کی ججز کے بعد ڈگری جعلی ہو جاتی ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر جو اس وقت حالات چل رہے ہیں کوئی پتہ ہی نہیں ہے کہ ان کی ڈگری جعلی ہے ۔ کوئی بھی چیز صحیح نہیں رہتی قدرت کا جو نظام ہے وہ توازن کے اوپر ہے ،اب آپ مجھے بتا ئیں جو اگلے ججز آئیں گے سارے کے سارے حکومت کے ہی ہوں گے اور نوکری کرنے آئیں گے ،عمران خان کی پولیٹکس کو ان چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں