آئینی ترمیم،حکومت نے 11ووٹ خرید لیے تھے :فضل الرحمن

آئینی ترمیم،حکومت نے 11ووٹ خرید لیے تھے :فضل الرحمن

ڈیرہ اسماعیل خان(دنیا نیوز، مانیٹرنگ، آئی این پی ) جمعیت علما اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاجمعیت علمائے اسلام کے 8 ووٹ تھے لیکن آئینی ترمیم کیلئے حکومت نے 11 ووٹ خرید لیے تھے ۔

 اگر ہم ووٹ نہ دیتے تو بہت گندا ڈرافٹ آتا۔ ایک مہینے کی محنت کے بعد جمعیت نے اپنے اہداف حاصل کرلیے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے حالات کی وجہ سے ووٹ نہیں کیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا الیکشن تو ہو جاتے ہیں لیکن نتائج کوئی اور مرتب کرتا ہے ۔ ماضی میں کئی ایسی اسمبلیاں آئیں اور ایسی قانون سازیاں کی گئیں جس نے نظام مملکت پر عوام اور اداروں کی گرفت مضبوط کرنے کے بجائے اسٹیبلشمنٹ کو مضبوط کیا۔ دوبارہ بھی یہی منصوبہ تھا کہ اس پر مزید پیش رفت کی جائے اورجمہوری نظام کو اسٹیبلشمنٹ کے پنجے کے نیچے دیا جائے اور اس کی گرفت کو مضبوط کیا جائے لیکن ایک مہینے کی مشقت کے بعد ہم نے اسٹیبلشمنٹ کی گرفت کو مضبوط نہیں ہونے دیا اور ان کو اپنے دائرہ کار تک محدود کردیا۔ہماری اسمبلیوں کو ایسے لوگوں سے بھر دیا جاتا ہے جن کے اندر دو صفات ہوتی ہیں ایک جن کو قران و سنت سے دلچسپی نہ ہو اور دوسرا ان کو اسٹیبلشمنٹ کا اشارہ ملتا رہے ۔حکومت نے ووٹ خرید لیے تھے ،26ویں آئینی ترمیم کیلئے سپورٹ نہ کرتے تو بہت گندا مسودہ آتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں