پی آئی اے نجکاری کاعمل مکمل یامزید تاخیر،فیصلہ آج ہوگا

پی آئی اے نجکاری کاعمل مکمل  یامزید تاخیر،فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد(دنیا نیوز)پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اجلاس کی صدارت کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق کابینہ کی نجکاری کمیٹی پی آئی اے کی نجکاری پر غور کرے گی، کمیٹی بلیو ورلڈ کو پی آئی اے دینے یا نہ دینے پر غور کرے گی، نجکاری کمیٹی پی آئی اے کی نجکاری میں مزید تاخیر پر بھی غورکرسکتی ہے ، اب 6 شارٹ لسٹ کمپنیوں میں سے صرف ایک کمپنی نے ابتدائی بولی کے لیے رقم جمع کرائی ہے ، کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے بولی کی منظوری دی تو نجکاری کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں