روزانہ افسر، جوان شہید ، وفاق کی کوئی ذمہ داری نہیں؟ پشاورہائیکورٹ
پشاور (این این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے کہا وفاق کردارادا نہیں کرے گا تو سکیورٹی مسائل حل نہیں ہوں گے ،کیا وفاق صوبے کے خط کا انتظار کرے گا۔
اپنی کوئی ذمہ داری نہیں؟ روزانہ فوج کے افسران و جوان شہید ہو رہے ، کیا وفاق کو وہ نظر نہیں آتا؟خیبر پختونخوا میں امن وامان کی ابترصورتحال سے متعلق کیس میں عدالت عالیہ نے ایڈیشل چیف سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا جنوبی اضلاع میں عدالتوں اور ججز کی سکیورٹی کی کیا صورتحال ہے ؟ججز کی نقل و حرکت کے دوران سکیورٹی کمزور ہے ، کیا صوبائی حکومت نے سکیورٹی معاملہ وفاق کے ساتھ اٹھایا؟ جب تک وفاق اپنا کردار ادا نہیں کرے گا سکیورٹی مسائل حل نہیں ہوں گے ۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا صوبائی حکومت نے سکیورٹی معاملہ پر ہم سے رابطہ نہیں کیا۔ جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیئے کیا وفاق صوبائی حکومت کے خط کا انتظار کرے گی، اپنی کوئی ذمہ داری نہیں؟ روزانہ فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے افسر اور جوان شہید ہو رہے ، کیا وفاق کو نظر نہیں آتا؟ عدالت وفاق کے جواب سے مطمئن نہیں۔ صوبے کے ساتھ بیٹھ کر سکیورٹی مسائل حل کریں اور جواب جمع کرائیں۔ عدالت نے سماعت 5نومبر تک ملتوی کر دی۔