پولیو کا نیا کیس رپورٹ، رواں سال مریضوں کی تعداد 43تک پہنچ گئی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وزارت قومی صحت نے پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق کی ہے جس کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 43 ہوگئی ، وزارت صحت کے مطابق مذکورہ کیس بلوچستان کے ضلع چاغی میں ہوا ہے ۔
بلوچستان میں اب تک پولیو کیسز کی تعداد 22 ، سندھ میں 12 ، خیبر پختونخوا میں 7 اور پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک ہوئی ہے ۔