اسلام آباد کو سموگ سے بچانے کیلئے ایئر کوالٹی موبائل سٹیشنز نصب

اسلام آباد کو سموگ سے بچانے  کیلئے ایئر کوالٹی موبائل سٹیشنز نصب

اسلام آباد (دنیا نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سموگ کے اثرات سے بچانے کیلئے ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی متحرک ہو گئی۔اسلام آباد میں ہوا کا معیار جانچنے کے لیے موبائل سٹیشنز نصب کر دیئے گئے ۔

موبائل سٹیشن پر لگے ہوئے سینسر ہوا کے معیار کو لمحہ بہ لمحہ چیک کریں گے جبکہ شہر میں کچرا اور فضلہ جلانے پر پابندی لگائی گئی ہے ۔سموگ کی روک تھام کیلئے شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے ۔وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایسی گاڑیوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے ، اسلام آباد کی صفائی کے ذمہ دار ادارے کچرے کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگائیں، ہوا کا معیار خراب ہونے سے صحت اور سانس کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں