پٹرول 30 روپے فی لٹر سستا کیا جائے ، حافظ نعیم
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کم ہوکر 67 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے اس لیے فوری طور پر پٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر کمی کی جائے ۔
اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے پٹرولیم لیوی کی مد میں 60 روپے فی لٹر اضافی ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے جو ناجائز ٹیکس ہے ۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا اگر پٹرولیم لیوی کی مد میں حاصل کیا جانے والا ناجائز ٹیکس ختم کیا جائے تو معاشی ایکٹیویٹی بڑھے گی۔