سپریم کورٹ :گزشتہ ہفتے 582 نئے کیسز، 700 نمٹائے گئے

سپریم کورٹ :گزشتہ ہفتے 582  نئے کیسز، 700 نمٹائے گئے

اسلام آباد(دنیا نیوز)سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تفصیلات ویب سائٹ پر آویزاں کردی گئی ہیں۔ روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ بنیاد پر مقدمات نمٹائے جانے کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں  29 اکتوبر کو 36 نئے مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 124 مقدمات نمٹائے گئے ۔ گزشتہ عدالتی ہفتے میں 582 کیسز کا اندراج ہوا اور 700 مقدمات نمٹائے گئے ۔ سپریم کورٹ میں 29اکتوبر تک زیر التوا مقدمات کی تعداد 59ہزار 996ہوگئی ہے ۔ گزشتہ عدالتی ہفتے میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60ہزار 78تھی۔ ماہانہ بنیاد پرتفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مارچ 2024میں 822 مقدمات دائر ہوئے ، ایک ہزار 462مقدمات نمٹائے گئے ۔ اپریل میں ایک ہزار 795مقدمات دائر ہوئے ، ایک ہزار 516 مقدمات نمٹائے گئے ۔ مئی میں 1890 مقدمات دائر ہوئے ۔ 982 مقدمات نمٹائے گئے ۔ جون میں 1423 مقدمات دائر ہوئے ، 804 مقدمات نمٹائے گئے ۔ جولائی میں 2125 مقدمات دائر ہوئے ، 1102 مقدمات نمٹائے گئے ۔ اگست میں 1927 مقدمات دائر ہوئے ، 1083 مقدمات نمٹائے گئے جبکہ ستمبر 2024 میں سے 1013 مقدمات کا اندراج ہوا، 1310 مقدمات نمٹائے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں