تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر ایوان بالا کی نشست سے مستعفی

تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر ایوان بالا کی نشست سے مستعفی

اسلام آباد (وقار علی سید)سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقومی ادارہ میں پرکشش ملازمت ملنے کے بعد سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

 انہوں نے پارٹی سے مشاورت کے بعد اپنا استعفیٰ  متعلقہ ہائی کمیشن سے تصدیق کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوادیا جس پر سینیٹ سیکرٹریٹ نے ضروری کارروائی کا آغاز کردیا، چیئرمین سینیٹ نے لیگل ونگ سے رائے طلب کی ہے کیونکہ مستعفی ہونے کیلئے رکن کا چیئرمین سینیٹ کے سامنے پیش ہونا لازم ہے ۔ ثانیہ نشتر نے بین الاقوامی ادارہ برائے ویکسی نیشن اطفال میں ملازمت کے بعد سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ پی ٹی آئی کا اقتدار ختم ہونے کے بعد ثانیہ نشتر نے زیادہ وقت بیرون ملک گزارا، وہ پی ٹی آئی حکومت میں وفاقی وزیر بنیں اور کورونا، احساس پروگرام ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر کام کیا اور 2021ء میں خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں