مختلف قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں 2 فیصد تک کمی
اسلام آباد(این این آئی) قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں 2فیصد تک کمی کردی گئی ، شرح منافع میں کمی کا اطلاق 4نومبر سے ہو گا ۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس، شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹ کے منافع میں بھی کمی ہو گئی ہے ۔اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور اسلامک سیونگ اکاؤنٹ ہولڈرز کو بھی پہلے سے کم منافع ملے گا، سیونگز اکاؤنٹ پر موجودہ شرح منافع برقرار رکھا گیا ہے ۔