بابرامان فارغ ،پرویز اقبال سیکرٹری مائنز اینڈ منرل تعینات
لاہور(سیاسی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان کی جانب سے معطلی کے احکامات جاری ہونے کے بعد سیکرٹری مائنز اینڈ منرل بابرامان اللہ کو عہدے سے ہٹا دیاگیاہے جبکہ ان کی جگہ ڈی جی سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے طور پر خدمات انجام دینے والے پرویز اقبال کو تعینات کردیاگیاہے۔
جبکہ بابرامان اللہ کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیاہے ،ایسا پہلی بار ہواہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کسی سول سروس افسرکو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہوں ۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کموڈیٹی اینڈ پرائز کنٹرول خضر افضال کو ڈی جی جی سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز تعینات کردیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ (ر)عمران قریشی کو ڈائریکٹر جنرل کموڈیٹی اینڈ پرائز کنٹرول کاعہدہ سونپ دیاگیاہے ۔محکمہ پنجاب نے چند دن قبل تعینات ہونیوالے ڈی جی ایکسائز فرخ عتیق کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا اوران کی جگہ عمر شریف چٹھ کو ذمہ داری سونپ دی گئی ۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ احمد عثمان کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعینات کیاگیا۔