گرین لاک ڈائون کے باوجود لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
لاہور(آئی این پی)لاہور کا فضائی معیار گزشتہ روز بھی انتہائی مضر صحت رہا جس کی وجہ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر آیا جبکہ خراب فضا میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کا پہلا نمبر ہے۔
ہواؤں کی رفتار اور رْخ بدلنے کے باعث آلودگی میں معمولی کمی آئی ہے تاہم پنجاب حکومت نے ہواؤں کے رْخ کی تبدیلی سے قطع نظر سموگ سے بچاؤ اور آلودگی میں کمی کے اقدامات سختی سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔