ثالثی کونسل کی اجازت کے بغیر دوسرے نکاح پر سزا غیرشرعی :چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

ثالثی کونسل کی اجازت کے بغیر  دوسرے نکاح پر سزا غیرشرعی  :چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا دوسرا نکاح ثالثی کونسل سے اجازت کے بغیر کیے جا نے پر سزا غیر شرعی ہے۔

نکاح، طلاق، خلع اور تنسیخ نکاح کے عدالتی فیصلے شریعت کے مطابق ہونے چاہئیں، تین طلاقیں اکٹھی دینے پر سزادی جائے تو طلاقوں کی شرح کم ہوجائے گی، ملکی قانون کو شریعت کے مطابق تشکیل دیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شریعہ اکیڈمی کے زیر انتظام ججز کے تر بیتی کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا اسلامی نظریاتی کونسل ایک اجتہا دی ادارہ ہے جو قانون ساز اداروں کو قانون سازی کے مختلف مراحل میں سفارشات پیش کر تا ہے ۔ قرآنی حکم ہے کہ مابین ازواج انصاف کیے جانے کی تفصیلات متعین کی جاسکتی ہیں، یہ تاثر زائل ہونا چاہیے کہ تیز تر انصاف صرف سیاست دان اور امیر کو ہی ملتا ہے ، ججز کا خوف خدا کو سامنے رکھ کر اپنے فیصلوں میں میرٹ کا خیال رکھنا فرمان الٰہی کے مطابق اعلیٰ ترین تقویٰ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں