عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے : بیرسٹر سیف
پشاور(دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے ۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ڈیل کا الزام لگانے والے ڈیل کر کے باہر گئے ، نواز شریف، شہباز شریف، زرداری اور بے نظیر سمیت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گئے ، بانی پی ٹی آئی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے ، بشریٰ بی بی بھی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی ہیں، پی ٹی آئی رہنما باعزت بری ہو کر اپنے عوام کے درمیان رہیں گے ۔ ڈیل وہ کرتے ہیں جو ملک اور عوام چھوڑ کر باہر اپنے عالیشان محلات میں رہتے ہیں،بانی کے نہ باہر عالیشان محلات ہیں ، نہ ہی عوام کا پیسہ لوٹا ہے ۔