بدین:بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے روکنے پر لیڈی ڈاکٹرگرفتار

بدین:بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے  سے روکنے پر لیڈی ڈاکٹرگرفتار

بدین(این این آئی)کلینک میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے روکنے پر لیڈی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ بدین بائی پاس روڈ پرقائم کلینک میں پیش آیا،ایس ایس پی نے بتایا کہ لیڈی ڈاکٹر نے پولیو ٹیم سے بدتمیزی کی اور کلینک سے زبردستی نکال دیا۔ پولیو ٹیم کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور لیڈی ڈاکٹر کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں