سالانہ پائیدار ترقی کانفرنس آج سے شروع، یوسف رضا گیلانی جسٹس منصور شرکت کرینگے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ڈی پی آئی کی 27ویں سالانہ پائیدار ترقی کانفرنس آج 4نومبر سے 7نومبر تک اسلام آباد میں ہو رہی ہے جس میں عالمی اور علاقائی ماہرین شرکت کریں گے ۔
ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، مصنوعی ذہانت، مضبوط کمیونٹیز، حکومتی خلا پر کرنا، غذائی نظام کی تبدیلی اور ٹیکنالوجی میں خواتین کو بااختیار بنانا اہم موضوعات ہیں۔ افتتاحی اجلاسوں میں قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی، وزیرِاعظم کی معاون رومینہ خورشید عالم، سینیٹر شیری رحمان اور سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس سید منصور علی شاہ شرکت کریں گے ۔ پائیدار سرمایہ کاری ایکسپو 2024کا دوسرا ایڈیشن بھی منعقد ہو رہا ہے ۔