مریم اور نگزیب ،کیپٹن(ر)صفدر کے نام ایکٹوٹیکس پیئر لسٹ میں شامل نہیں
اسلام آباد( ایس ایم زمان)صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی ،سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق ، وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور وزیراعلٰی بلوچستان سرفراز احمد ایف بی آر میں انکم ٹیکس فائلرز ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے جیل میں انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروائے اورایف بی آر نے ان کانام ایکٹوٹیکس پیئر فہرست میں شامل کرلیا ۔ سابق وفاقی وزیر مراد سعید ، حماد اظہر اور بیرون ملک رہائش پذیر مونس الٰہی نے بھی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروا دیئے ۔ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ، کیپٹن (ر) محمدصفدر، سابق وفاقی وزیر عامرمحمود کیانی اور ممبر قومی اسمبلی جمشیداحمددستی کانام تاحال ایف بی آر کی ایکٹو ٹیکس پیئر فہرست میں شامل نہیں ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف ، بلاول بھٹو ، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، راناثنا اللہ ، رومینہ خورشید عالم، شزہ فاطمہ خواجہ، انوشہ رحمن ، عائشہ رضافاروق ، مختار احمدملک،، حمزہ شہباز ، سعید رفیق ، پرویز رشید، ، خرم دستگیر ، شائستہ پرویز ملک ، جویریہ ظفر، افنان اللہ خان ، خالد مقبول صدیقی، عمرایوب،شبلی فراز ، پرویز الٰہی ،ملیکہ بخاری ،عظمیٰ بخاری ،حنا پرویز بٹ، ثانیہ عاشق،پرویز اشرف، عبدلقادر پٹیل ، رضاربانی ، شیری رحمن، فاروق ایچ نائیک، ،حناربانی کھر، پلوشہ زئی کے نام انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والوں میں شامل ہیں۔