28سالہ نوجوان نے سرمیں گولی مار لی، حالت تشویشناک
کاہنہ(نمائندہ دنیا)28 سالہ نوجوان نے خودکشی کرنے کی کوشش میں سر میں گولی مار لی۔
بتایاگیاہے کہ لاہور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 28 سالہ احسان نے نامعلوم وجوہات کی بناپر سر میں گولی مار لی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق احسان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔