تیز رفتار کارگو سروس، ریلوے منافع بخش بن سکتا:علیم خان

تیز رفتار کارگو سروس، ریلوے منافع بخش بن سکتا:علیم خان

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کو ایران، چین اور وسط ایشیائی ممالک سے تجارتی راہداری کے ذریعے منسلک کیا جا سکتا ہے جبکہ کم خرچ اور تیز رفتار کارگو سروس سے ریلوے کا ادارہ منافع بخش بن سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ریلوے کا ٹریک اور اس سے منسلک اہم امور کا جائزہ لینے کیلئے فوکل گروپ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا چین اور روس پاکستان ریلوے کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، ریلوے میں بہتری لانے کیلئے قرض نہیں نجی شعبے کو سرمایہ کاری کی پیشکش کریں گے تاکہ مالیاتی بوجھ بڑھانے کے بجائے ادارہ مستحکم کیا جا سکے ۔ عارضی ریلیف نہیں ریلوے کی بہتری کیلئے لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ، ریلوے سسٹم کی اپ گریڈیشن کیلئے ٹرین ٹریک محفوظ، مضبوط اور تیز تر بنانا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے محکمہ ریلوے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مابین زیر التوا امور تیزی سے نمٹانے کی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں