ایسا لگتا ہے ، لاہور بغیر ٹاؤن پلاننگ کے بنایا گیا:ہائیکورٹ

ایسا لگتا ہے ، لاہور بغیر ٹاؤن پلاننگ کے بنایا گیا:ہائیکورٹ

لاہور(عدالتی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرز رولز ترمیم کیخلاف درخواست چیئرمین پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرز کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایسا لگتا ہے ،لاہور بغیر ٹاؤن پلاننگ کے بنایا گیا ہے ،ناقص ٹاؤن پلاننگ کی وجہ سے لاہور آلودگی کا گڑھ بن گیا ہے ، مجھے لاہور میں آکر مٹی پھانکنا پڑتی ہے ، بادی النظر میں لگتا ہے ،لاہور ٹاؤن پلاننگ کے بغیر بنایا گیا ہے ،اسلام آباد شہر بہترین ٹاؤن پلاننگ کے تحت بنایا گیا ہے ،اسلام آباد میں آپ پیدل بھی چلیں تو ماحولیاتی آلودگی محسوس  نہیں ہوتی، کونسل کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے رول 78 بی میں قانون کے برعکس ترمیم کی، ترمیم کے بعد آرکیٹیکٹ ڈگری ہولڈر کو کونسل رجسٹرڈ نہیں کرے گی، ترمیم کے مطابق اب صرف ٹاؤن پلانر کی ڈگری ہولڈر کو کونسل رجسٹرڈ کرے گی، حکومت نے ٹاؤن پلانر کی ڈگری والوں کی رجسٹریشن کیلئے ترمیم کی،آرکیٹیکٹ ڈگری اکیڈمک ہونے کی وجہ سے رجسٹریشن روکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں