مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں :جنرل ساحر شمشاد
اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔
فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے ، پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے ۔ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد آزادی میں ان کیساتھ کھڑا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں گریجویشن پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے 150 ویں جی ڈی پی، 96 ای سی اور 106 اے ڈی کورس کے شرکا پاس آؤٹ ہوئے ۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے ۔