سموگ سے لاہوریوں کی صحت بری طرح متاثر ،سینکڑوں ہسپتال پہنچ گئے

سموگ سے لاہوریوں کی صحت بری  طرح متاثر ،سینکڑوں ہسپتال پہنچ گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )فضائی آلودگی کے باعث لاہور میں سینکڑوں افراد ہسپتالوں میں علاج کیلئے آرہے ہیں ،اس حوالے سے ایک ویب سائٹ رپورٹ سموگ نے لاہوریوں کی صحت کو بری طرح متاثر کیاہے ۔

 جناح ہسپتال کی نرس سیدہ فاطمہ نے بتایاکہ ہر روز بچے سانس کے شدید مسائل کے ساتھ ہسپتال آ رہے ہیں،ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ، سموگ زندگی بھر کیلئے صحت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے ۔ایک رکشہ ڈرائیور محمد کفیل کا کہناتھاکہ سموگ نے ہماری زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے ،گھر میں بچے اور بوڑھے بیمار ہیں، سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے اور حکومت نے رکشہ ڈرائیوروں پر جرمانے عائد کر دئیے ہیں، گویا سموگ کی وجہ صرف ہم ہیں، ان حالات میں غریب آدمی کیا کرے ؟۔ایک 42سالہ باغبا ن صفدر مسیح نے کہاکہ ہواگہری محسوس ہوتی ہے ، اور سانس لینے کیلئے یہ تھکا دینے والی ہوتی ہے کھڑکیاں اور دروازے بند ہونے کے باوجود بھی سموگ گھروں میں داخل ہو جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں