زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالرکا اضافہ جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 11 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کمی ہو گئی ہے ۔
سٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا اور مجموعی حجم 11 ارب 17 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا۔ کمرشل بینکوں کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتے کے 13 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جسکے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائرکم ہو کر 4 ارب 75 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔