اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،سیکرٹری خارجہ کی کاپ کانفرنس بارے بریفنگ

 اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،سیکرٹری خارجہ کی کاپ کانفرنس بارے بریفنگ

اسلام آباد (اے پی پی)نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 11 سے 22 نومبرتک منعقد ہونے والی کاپ 29 کی تیاری کے سلسلے میں یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری  بیان کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزیر اعظم کی کوآرڈی نیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے تیاریوں بالخصوص پاکستان کی وسیع تر ترجیحات اور کانفرنس سے توقعات کے بارے میں بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں