عطا تارڑ، گورنرکنڈی کی ملاقات پختو نخوا میں امن کی خراب صورتحال پر اظہارتشویش

 عطا تارڑ، گورنرکنڈی کی ملاقات  پختو نخوا میں امن کی خراب  صورتحال پر اظہارتشویش

اسلام آباد(نامہ نگار،سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

صوبے میں دانش سکول کے قیام ،سکیورٹی کے حوالے سے موجودہ صورتحال اور اس میں بہتری کے لئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا اور وفاقی وزیر اطلاعات نے صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں