9نومبر کا جلسہ حتمی احتجاج کی طرف پہلا قدم:وقاص اکرم

9نومبر کا جلسہ حتمی احتجاج کی طرف پہلا قدم:وقاص اکرم

لاہور (دنیا نیوز)پی ٹی آئی کے سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم نے کہا 9نومبر کو جو جلسہ ہونے جارہا ہے یہ کوئی حتمی احتجاج نہیں بلکہ حتمی احتجاج کی طرف پہلاقدم ہے ،جب میں بانی پی ٹی آئی سے ملنے گیا تو رکاوٹیں کھڑی کردیں، مجھے تین چار افراد نے گھیر لیا تھا۔

 میں پھر ان سے نکلا اور اڈیالہ جیل کے گیٹ پرا ٓگیا، ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی، پھر ہم وہاں سے چلے گئے ،ان لوگوں کو اتنا خوف ہے ، انہوں نے عدالتوں کا احترام نہیں کیا،عمران خان سے ملاقات نہ کروانے سے کیا احتجاج رک جائے گا،دنیا نیوز کے پروگرام 'دنیا مہر بخاری کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا 9نومبر کو ون ڈے ایونٹ ہے اس میں قراردادیں منظورکی جائیں گے ،وہاں ایک جنرل مشاور ت ہو گی،یہ ساری چیزیں عوام کے سامنے رکھی جائیں گی،لائحہ عمل بھی وہاں ڈسکس کیا جائے گا،ہم عوام سے کہتے ہیں یہ سب لوگ صوابی آئیں، صوابی میں جو ہمارا جلسہ ہو رہا ہے اس میں شرکت کیلئے لوگ لاہورسے بھی آئیں گے ،جن رہنماؤں کی مجبوریاں ہیں ان میں حماد اظہر بھی شامل ہیں، ہو سکتا ہے ، وہ صوابی کے جلسے میں شرکت نہ کریں ،ان کے علاوہ پنجاب دیگر صوبوں سے ساری قیادت آئے گی، پنجاب سے سب لوگ آئیں گے ،بات یہ ہے پنجاب میں سختیاں زیادہ ہیں، گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے نکلیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں