سپریم کورٹ:ججز کے الائونسز میں 500 فیصد تک اضافہ
اسلام آباد(نمائندہ دنیا)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کے الاؤنسز میں پانچ سو فیصد تک اضافہ کردیاگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 500فیصد سے زائد اورجوڈیشل الاؤنس میں تقریباً 300 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کیا،نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کا ہائوس رینٹ الاؤنس جوکہ پہلے 68 ہزار تھا اس کو 500 فیصد سے زائد بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کردیا گیا،اسی طرح جوڈیشل الاؤنس جو پہلے 4 لاکھ 28 ہزار تھا اس کو تقریباً 300 فیصد بڑھا کر11 لاکھ 68 ہزار کر دیا گیا ہے ، اسی تناسب سے ہائیکورٹ ججز کا ہاؤس رینٹ الاؤنس پہلے 65 ہزار تھا اسے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کردیا گیااور جوڈیشل الائونس جو پہلے 3 لاکھ 42 ہزار تھا اسے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار کردیا گیا ہے ۔