آئی ٹی سیکٹرٹیکس فری بنایا جائے ،مفت تعلیم دینگے :حافظ نعیم

 آئی ٹی سیکٹرٹیکس فری بنایا جائے ،مفت تعلیم دینگے :حافظ نعیم

لاہور(سیاسی نمائندہ )جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئی ٹی سیکٹرکوٹیکس فری بنایا جائے تاکہ اس شعبے میں نوجوانوں کیلئے زیادہ مواقع پیدا ہوں۔بنو قابل الخدمت فائونڈیشن کا آٹھواں پروگرام ہے جس نے نوجوانوں کو خود کفیل بنایاہے ۔

لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ انفارمیشن سینٹر بنایا جائے گا، اساتذہ کیلئے بھی بنو قابل پروگرام لا رہے ہیں اوربچوں کیلئے آئی ٹی کا نصاب بھی ترتیب دے رہے ہیں، مفت تعلیم دیکر دکھائیں گے ۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنو قابل پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک بھر میں 10 لاکھ نوجوان طلبہ کو آئی ٹی ٹریننگ کے بعد روزگار میں معاونت فراہم کریں گے ۔ بنوقابل پروگرام کا مقصد ملک بھر سے طلبہ کو آئی ٹی سمیت مختلف کورسزکرواکر بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے ، اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود حکومت نوجوانوں کو تعلیم فراہمی میں ناکام ہے ۔ نوجوان ملک وقوم کا اثاثہ ہیں جنہیں ضائع ہونے سے بچانے اورملکی ترقی کیلئے ہمیں مشترکہ اقدامات کرنا ہونگے ،جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل لیکر چل رہی ہے ۔ اس موقع پر صدرالخدمت فائونڈیشن ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا دوسال میں 10لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت دیگرکورسزکرائیں گے ۔ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت اور آزاد کشمیر میں 200 سے زائد الخدمت ٹریننگ سینٹرزقائم کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں