پاک ،جاپان تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کے وسیع مواقع ،وزیر خزانہ

پاک ،جاپان تجارتی تعلقات مضبوط  بنانے کے وسیع مواقع ،وزیر خزانہ

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اورجاپان کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات قائم ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ثقافت، تعلیم اور عوامی رابطوں کے فروغ کے ذریعے اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے وسیع مواقع اوراستعدادموجودہے ۔

 انہوں نے یہ بات جاپان کے سبکدوش ہونے والے  سفیر متسوہیرا وادا سے ملاقات میں کہی ، وزیرخزانہ نے پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور اسے مضبوط بنانے میں جاپان کے کلیدی کردار کی تعریف کی ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کو پائیدار بنیادوں پر آگے بڑھانے کے عزم پر قائم ہے ، اقتصادی استحکام کے تسلسل کوبرقرار رکھنے کے لیے اس راستے پر مستقل مزاجی کے ساتھ چلنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پائیداراقتصادی ترقی کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں معیشت مستحکم ہوگئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں