26ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں مشترکہ درخواست دائر
اسلام آباد (نیوزایجنسیاں)26ویں آئینی ترمیم کے خلاف اختر مینگل، فہمیدہ مرزا، محسن داوڑ اور مصطفی نواز کھوکھر نے سپریم کورٹ میں مشترکہ درخواست دائر کر دی۔
جس میں فل کورٹ بنانے کی استدعا کی گئی ہے ،دائر درخواست میں 26ویں آئینی ترمیم کو منظور کروانے کے طریقہ کار اور ترمیم میں عدلیہ کی آزادی کو سلب کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔درخواست میں وفاق، جوڈیشل کمیشن، خصوصی پارلیمنٹری کمیٹی،چیئرمین سینیٹ اور الیکشن کمیشن کے افسران کو فریق بنایا گیا ہے ،دوسری طرف ایڈووکیٹ صلاح الدین نے بھی آئینی ترمیم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیاہے ۔