پختونخوا حکومت کا الیکشن کمیشن کیخلاف رٹ دائر کرنیکا فیصلہ

پختونخوا حکومت کا الیکشن کمیشن کیخلاف رٹ دائر کرنیکا فیصلہ

پشاور( نیوز ایجنسیاں )خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، رٹ پٹیشن مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہ دینے کے خلاف دائر کی جائے گی۔ان کا کہنا  تھا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے باوجود مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ، خیبر پختونخوا کے سینیٹ سیٹوں پر انتخابات کیلئے شیڈول بھی تاحال جاری نہیں کیا گیا، رٹ پٹیشن کی منظوری وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں دی گئی۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے پٹیشن دائر کرنے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کو اجازت دے دی، الیکشن کمیشن پہلے تاخیری حربے استعمال کر رہا تھا اب کھلم کھلا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں