اضافی نہیں تمام یونٹس پر بجلی کی قیمت کم کی جائے :حافظ نعیم
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے سردیوں کے لئے اعلان کردہ بجلی کے پیکیج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے یہ پیکیج عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ۔
اضافی بجلی پر نہیں براہ راست تمام یونٹس کی قیمت کم کی جائے ، سردیوں کا پیکیج گھن چکر اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا متعدد آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی،نظر ثانی پرحکومت خود سینکڑوں ارب کی بچت کا اعلان کررہی ہے تو پھر بنیادی ٹیرف میں کمی کیوں نہیں کی جارہی؟۔