اے این پی کے سابق رہنما زاہد خان ن لیگ میں شامل
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رہنما زاہد خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔اس حوالے سے لوئر دیر میں شمولیتی تقریب ہوئی جس میں ن لیگ کے رہنما امیر مقام نے زاہد خان کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر زاہد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی دعوت پر مسلم لیگ ن کے فلیٹ فارم سے دوبارہ سیاست میں آنے کا اعلان کرتا ہوں۔امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی دوغلی اور منافقت کی سیاست کر رہی ہے ۔امیر مقام کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو صوبہ کے مسائل کیلئے ووٹ دیا ہے ، ریاست پر چڑھائی کیلئے نہیں۔