شجاعت کی منظوری ،مسلم لیگ کے مزید ونگز قائم، نوٹیفکیشن جاری

شجاعت کی منظوری ،مسلم لیگ کے مزید ونگز قائم، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پارٹی کو مزید فعال اور متحرک کرنے کیلئے نئے ونگز کے قیام کی منظوری دیدی ،نئے ونگز قائم کرکے ذمہ داران کے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے گئے ۔

اس مقصد کیلئے چیف آرگنائزر ڈاکٹر امجد کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ویمن ونگ کی مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی فرخ خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک، جنرل سیکرٹری اسلام آبادچودھری جہانگیر ودیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر امجد نے خطا ب میں کہا پارٹی کو ملک بھر میں منظم کررہے ہیں،پرانے ونگز کو فعال اور مزید نئے ونگز قائم کئے جارہے ہیں۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں جلد ممبرسازی شروع کی جارہی ہے ، شافع حسین اور پارٹی ایم پی ایز کے ساتھ ملکر پنجاب میں تنظیم ورکنیت سازی کی جائیگی۔ ہر جمعہ کو مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد اور ہر پیر کو لاہور میں جائزہ اجلاس ہوگا۔ غلام مصطفی ملک نے کہاپارٹی کے مرکزی سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا و الیکٹرونک میڈیا سیل قائم ہوچکے ہیں۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن و سابق صوبائی وزیر کنور دلشاد کو پارٹی کے تھنک ٹینک، بیرسٹر ڈاکٹر رحیم اعوان کو لا اینڈ جسٹس ونگ، عاطف ملک کو ٹریڈرز ونگ، مہرین ملک کو صوبائی کوآرڈینیشن ونگ، عظام چودھری کو پبلک افیئرز ونگ، انیلہ ایاز کو ہیومن رائٹس ونگ، جہانزیب امجد کو بزنس کمیونٹی ، ثنا درانی کوکلچرل ونگ کی صدر جبکہ بلال نعیم کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر راولپنڈی کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں