لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد آج ریٹائر ہوجائینگے
لاہور(اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد آج اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے ۔
اس سلسلہ میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام گیارہ بجے ججز لاؤنج میں کیا جائے گا،تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور عدالت عالیہ کے دیگر ججز شرکت کریں گے ۔