حکومت نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے مشاورت شروع کردی

حکومت نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی  تعیناتی کیلئے مشاورت شروع کردی

اسلام آباد(آن لائن)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ جنوری 2025میں اپنے دو ممبران کے ہمرا ہ ریٹائر ہوجائیں گے ،حکومت نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے مشاورت شروع کردی ، الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق موجودہ چیف الیکشن کمشنر سمیت سندھ اور پنجاب کے ممبران 27 جنوری کو ریٹائر ہو جائیں گے ۔

نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے حکومت نے سوچ بچار شروع کردی ہے اور متعلقہ وزارت کو ایسے ریٹائر ڈ بیوروکریٹس اور ججز کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جن کو اس اہم عہدے پر تعینات کیا جاسکے ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ ممبر سندھ نثار احمد درانی اورممبربلوچستان شاہ محمد جتوئی بھی27جنوری کو ریٹائر ہوجائیں گے ان کی جگہ پر بھی نئے ممبران کی تعیناتی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں