فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے 4ارب جاری کردیئے گئے

 فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے  4ارب جاری کردیئے گئے

لاہور(آئی این پی )محکمہ خزانہ پنجاب نے مختلف منصوبوں کیلئے گرانٹس جاری کردیں۔ وزیر اعلیٰ فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری کئے گئے۔

محکمہ خزانہ نے جوڈیشل کالونی میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے 4 کروڑ روپے جاری کئے ۔ اسی طرح نشتر پارک میں سپورٹس جمنیزیم کو اپ گریڈ کرنے اور ٹیبل ٹینس کورٹ کی تعمیر کیلئے  4 کروڑ، جوہر ٹائون آر ٹو  بلاک  کے سپورٹس کمپلیکس کیلئے بھی 4 کروڑ روپے جاری کئے گئے ۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں