ہائیکورٹ :بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نہ کرنے کیخلاف درخواست پرسماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

 ہائیکورٹ :بانی پی ٹی آئی کا نام نشر  نہ کرنے کیخلاف درخواست  پرسماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے ٹی وی چینلز کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نہ کرنے کیخلاف درخواست پرسماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔

پیمرا کی جانب سے تفصیلی رپورٹ  پیش کر دی گئی ،معاون وکیل نے موقف اپنایا کہ وکیل درخواست گزار سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، جس پرعدالت نے کہا کہ وہ کبھی نہیں آئے ، انہوں نے صرف درخواست دائر کرنا ہوتی ہے ، وکیل وفاقی حکومت نے استدعا کی کہ پیمرا آرڈیننس کے مطابق درخواست قابل سماعت نہیں،مسترد کردی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں