محسن نقوی کا تبلیغی اجتماع کا دورہ ، اکابرین،علما سے ملاقات
لاہور (آئی این پی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دورہ کیا تبلیغی جماعت کے اکابرین فاروق بھائی ، ڈاکٹر ندیم اشرف، انوار غنی ،امتیاز غنی، عباد اللہ اوربیرون ملک سے آئے شرکا سے ملاقات کی ۔
اسلام کی تبلیغ کیلئے انکی خدمات کو سراہا۔ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ دین کی تبلیغ کا نیک کام کرنے والے دنیا و آخرت میں کامیاب ہونگے ۔ میں ہر سال باقاعدگی سے تبلیغی اجتماع آتا ہوں، یہاں آکر روحانی سکون ملتا ہے ۔ اس موقع پر فاروق بھائی نے امت مسلمہ کے اتحاد، ملکی سلامتی اور حق سچ کی سر بلندی کیلئے دعا کرائی۔ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شرکت کرنے والے شرکا کی واپسی کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا ، رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر ٹرینوں اور بس اڈوں میں شدید رش لگا رہا ۔