سموگ کیلئے 10،ماحولیاتی بہتری کیلئے 100ارب مختص کئے :مریم اورنگزیب
لاہور (اے پی پی)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ سے حکومت پنجاب کے تمام ادارے سموگ کے خاتمے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔
ا پنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوکر حکومتی اقدامات سے عدالت کو آگاہ کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سموگ میں کمی اور ماحول کی بہتری کے لئے تاریخ کی پہلی جامع پالیسی دی،10 ارب سموگ اور 100 ارب ماحولیاتی بہتری کیلئے مختص کئے ۔ حکومت نے آسان اقساط اور رعایتی قیمت پر پنجاب کے کسانوں کو ایک ہزار سوپرسیڈرز جیسی جدید مشینری دی تاکہ فصلوں کی باقیات جلانے کا خاتمہ ہو۔