4بارایسوسی ایشنز میں ساڑھے 4کروڑ کی گرانٹس تقسیم

4بارایسوسی ایشنز میں ساڑھے 4کروڑ کی گرانٹس تقسیم

لاہور (آن لائن)صوبائی وزیر قانون ملک صہیب بھرتھ اور پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون خالد رانجھا سے لاہور، شیخوپورہ، فیروزوالہ، حافظ آباد بار ایسوسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے ملاقات کی۔

ملاقات کرنیوالوں میں صدر لاہور بار منیر بھٹی، صدر شیخوپورہ بار سجاد باقر ڈوگر، صدر فیروزوالہ بار بابر زمان گجر، صدر حافظ آباد بار عمر خضر ، صدر پنڈی بھٹیاں بار ثنا اللہ بھٹی ودیگر شامل تھے ۔ سیکرٹری قانون پنجاب بلال لودھی بھی موجود تھے ۔پنجاب حکومت کی جانب  سے لاہور بار کو 3 کروڑ ،فیروزوالہ بار کو 25 لاکھ ، شیخوپورہ بار کو 50 لاکھ ، پنڈی بھٹیاں بار کو 25 لاکھ اور حافظ آباد بار کو 50 لاکھ کی گرانٹ دی گئی۔ گرانٹس سے بار ایسوسی ایشنز میں اہم منصوبے شروع کیے جا ئینگے جن میں فی میل بار رومز ، ای لائبریری ، ایگزیکٹو رومز تعمیر، کتب، کمپیوٹرز اور فرنیچر کی خریداری شامل ہے ۔ ملک صہیب نے کہا حکومت وکلا کے مسائل حل کیلئے مختلف منصوبے تیار کر رہی ہے جن میں ٹریننگ پروگرامز، خواتین وکلا کیلئے ڈے کیئر سنٹرز کا قیام شامل ہے ۔ اس کا مقصد وکلا کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل مستقل حل کرنا ہے ۔ وکلانے وزیر قانون اور پنجاب حکومت کی وکلا کے مسائل حل کی کوششوں کو سراہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں