جومانگااس سے زیادہ نہیں جا سکتے ،26ویں ترمیم نے پابند کردیا:پشاورہائیکورٹ
پشاور(آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ اور تحصیل چیئرمین صوابی عطا اللہ کی مقدمات تفصیلات کے لیے دائر درخواستوں پر وفاقی حکومت سے 15 روز میں تفصیلات طلب کرلیں۔
دوران سماعت وکیل نے کہا درخواست گزاروں پر اسلام آباد اور اٹک میں مقدمات درج ہیں ، چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا وفاقی حکومت سے تفصیلات مانگ لیں گے پنجاب سے نہیں مانگ سکتے ،وکیل نے کہا فیڈریشن کے ذریعے پنجاب سے بھی تفصیلات طلب کر سکتے ہیں، چیف جسٹس نے کہا ہم جو قانون میں ہے اسے دیکھیں گے ، وکیل نے کہا پنجاب کی حدتک حفاظتی ضمانت دی جائے ،وہاں چلے جائیں گے ، چیف جسٹس نے کہا درخواست میں آپ نے حفاظتی ضمانت مانگی نہیں ہے ، 26ویں آئینی ترامیم کے مطابق آپ نے درخواست میں جو مانگا ہے اس سے زیادہ ہم نہیں جاسکتے ،26 ویں آئینی ترامیم میں ہمیں پابند کیا گیا ہے کہ درخواست کی حد تک سماعت ہوگی،حفاظتی ضمانت کے لئے الگ درخواست جمع کرائیں۔